خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 311 ہوگئی
فائل فوٹوپشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 311 ہوگئی جبکہ اب تک 9 اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 311 ہوگئی ہےاور ہلاکتوں کی تعداد 9ہوگئی۔
پشاورمیں متاثرہ مریضوں کی تعداد64 اورمردان میں88ہوگئی،صوبے بھر میں اب تک 30 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ617مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ آنا باقی ہے۔
حکومتی فیصلے کےمطابق صوبے بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور تمام تعلیمی ادارے،مارکیٹس،دکانیں ،ریسٹورنٹس،ہوٹلز بند ہیں۔
اسی طرح حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے کی تمام مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہےجبکہ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز 15 دن کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پشاور میں جگہ جگہ پولیس نے ناکہ بندی قائم کررکھی ہے اور شہریوں سے غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی جارہی ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔